نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری جاری، ایک ہی خاندان کے 19 شہید

یروشلم (پی این آئی) اسرائیل فوج کی طر ف سے مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی سمیت دیگر علاقوں پر بربریت رات بھر جاری رہی جس میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد بھی شہید ہونے والے سینکڑوں افراد میں شامل ہیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں حماس کے 800 اہداف کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا گیا اور اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بمباری کی گئی۔۔۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور دیگر اشیا کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close