اسرائیل بوکھلا گیا، لبنان پر حملہ کر دیا

بیروت (پی این آئی) فلسطین کی آزادی پسند تنظیم حماس کے حملے میں بری طرح شکست کے بعد اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولا باری کی ہے۔۔۔۔۔اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے حزب اللّٰہ المنار ٹی وی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو گئے ہیں۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔۔۔۔۔حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں فوجیوں سمیت 290 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close