پشاور (پی این آئی) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور کے شہریوں نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل علاقہ مکینوں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی گرڈ اسٹیشن کے اندر گھس کر گلوزئی فیڈرآن کر دیا۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نے کورم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پیسکو عملے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی آمندی فیڈر آن کر دیا۔۔۔۔اس حوالے سے پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے باعث گلوزئی فیڈر پر 93 اور آمندی فیڈر پر 84 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔۔۔۔ البتہ پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملے کی سکیورٹی کیلئے پولیس بلا لی گئی ہے تا کہ پیسکو کے عملے اور تنصیبات کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں