لندن کے ہسپتال نے نواز شریف کی انکشاف سے بھرپور میڈیکل رپورٹ جاری کر دی

لندن (پی این آئی) رائل برومپٹن ہسپتال لندن نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے۔۔۔۔ میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن ہسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔۔۔۔۔ رپورٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔برطانوی ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا گیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔۔۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔۔۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا جو نومبر 2022 میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close