پی ٹی آئی کے اور کون سے لیڈر جلد سامنے آنے والے ہیں، فیصل واوڈا نے بڑے ناموں کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلدسامنے آنے والے ہیں، 9مئی کو جو ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاہے کہ ڈر کی وجہ سے لوگوں نے اتنا وقت لگایا، 9مئی کو جو ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے9مئی کے واقعات کرنے والوں سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے، جوش میں 9مئی کے واقعات کرنے والے اب شرمندہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلدسامنے آنے والے ہیں،ملک درست سمت میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اپنے حلقے میں پہنچے تو لوگوں نے استقبال کی جگہ احتجاج کیا۔ جب راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوں گے تو پارلیمنٹ کی کیا سپرمیسی ہو گی، لوگ حلقوں میں سیاستدانوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close