اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصلہ واوڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عافیت اسی میں ہے وطن واپسی پر سیدھے جیل چلے جائیں ، ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپ گریڈ ہوگیا ہے لیکن ان کے ساتھ وہ ہونے والا جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آرہا ہے، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔ تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں تھے وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گی؟ ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس فیصد بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آگیا۔انہوں نے کہا کہ عوام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے۔انہوںنے کہا کہ ویسے تو نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ چترال حملہ اگر آپ تحقیقات کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی ملوث نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں