اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں ستمبر کے مہینے میں 2 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی ہے۔۔۔اس حوالے سے سرکاری ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں موٹر فیول 11.30 اور مائع ایندھن 9.2 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ٹرانسپورٹ چارجز 4.2 فیصد بڑھے۔۔۔
رپورٹ میں لکھا گیا کہ ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55.6 فیصد بڑھے، اسٹیشنری 42.7 اور گھریلو سامان 38.2 فیصد مہنگا ہوا اور موٹر فیول 33.4 ،گاڑیوں کے آلات 32.9 فیصد مہنگے ہوئے۔۔۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں پیاز 39.3 اور دال مسور 19.8،سبزیاں 11.7 ، چینی 10.8 ، دال ماش 9.46 اور لوبیا 7.1 فیصد مہنگا ہوا۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2022 سے ستمبر 2023 تک بجلی کی قیمت میں 163.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 93.4 ، آٹا 87.5 اور چائے 83.6 فیصد مہنگی ہوئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں