میانوالی (پی این آئی) کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔۔۔۔ دیش گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہو گئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تو چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔
آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا تھا جن کی فائرنگ سے ایک اہلکار نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔۔۔۔۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے محرکات کو سب جانتے ہیں، اگلے دو سے چار گھنٹوں میں دہشت گردوں کی شناخت ہو جائے گی۔۔۔۔۔آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں