کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے اہم شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مستونگ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی مستونگ بھی دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں