ن لیگ کو حکومت کیوں اور کیسے دی گئی؟ خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ کی توسیع کے فیصلے کی حمایت کے عوض مجھے پیشکش ہوئی، ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ جس ماہ ووٹنگ ہوئی اس سے کچھ ٹائم پہلے مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کوئی ابہام نہیں ہے؟ میں نے کہا کوئی ابہام نہیں، اُنہوں نے کہا کہ تحریری طور پر آپ کیا چاہتے ہیں، جو اُنہوں نے حکومت کے حوالے سے کہا کہ جون میں پنجاب کی حکومت لے لیں،

دو تین ماہ بعد جون آنے والا تھا، دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے اُن سے کہا کہ میرے لیڈر نے ہدایت دی ہیں کہ کوئی سیاسی رعایت نہیں چاہیے، ہمارے لیڈر نے اسی شرط پر مانا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، جن سے میری ملاقات ہوئی اُنہوں نے ایک الفاظ استعمال کیے کہ ہم نے اسے بہت برداشت کر لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close