سندھ، بچے کھلونا سمجھ کر اٹھا لائے، گھر میں راکٹ پھٹنے سے بچوں سمیت بڑی ہلاکتیں

کندھ کوٹ (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا ہے۔۔۔۔۔دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔ سندھ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے مطابق بچے راکٹ کا گولہ گھر لے آئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔۔۔۔روحل کھوسو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close