اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا جنون تھا، مفتاح اسماعیل نے ڈار پر کیا الزام عائد کر دیا؟

کراچی (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اسحاق ڈار میری شکایتیں لگاتے تھے۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے انہوں نے اور پھر شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔۔۔۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ان کے خلاف ٹی وی پروگرامز کروائے، بیانات جاری کروائے، کیوں کہ انہیں وزیر بننے کا جنون تھا۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار ان کے کالمز اور ٹی وی پروگرامز میں کی گئی گفتگو پر نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close