بجلی کا مہنگا ترین ٹیرف، کوٹ ادو پاور کمپنی نے نیپرا کو درخواست دے دی

اسلام آباد(آئی این پی) کوٹ ادو پاورکمپنی نے نیپراکو بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظو رنے کی درخواست دیدی ہے۔ملک میں بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظور کرنے کیلئے کوٹ ادو پاورکمپنی نے نیپرا کو ستتر روپے اکتیس پیسے فی یونٹ تک ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست دے دی۔رپورٹس کے مطابق آئی پی پی کمپنی کا پہلے ٹیرف اٹھائیس روپے اسی پیسے ہے کمپنی کا موقف ہے مہنگی پیدواری لاگت کے باعث قیمت بڑھائی جائے۔

آئی پی پی کوٹ ادو پاورکو پی ٹی آئی دور میں 16ماہ کی توسیع دی گئی سینیٹ کی پاور کمیٹی اس توسیع کو غیر قانونی قرار دے چکی ہینیپرا کوٹ ادوپاور کمپنی کیدرخواست پر سماعت 3اکتوبرکرے گی ،نیپرا نے پاور کمپنی کو ٹیرف کیلئے17سوالات بھیج دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close