سکھر (پی این آئی) سینئر پی پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی۔۔۔۔ 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔۔۔۔ میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں،
سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں