لاہور (پی این آئی) چار ماہ تک لاپتہ رہنے والے پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر عمران ریاض خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔ عمران ریاض کی بازیابی کی اطلاع آج پیر کی صبح ضلع سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی ہے۔۔۔۔ ڈی پی او آفس سیالکوٹ نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا کہ ’صحافی/اینکرعمران ریاض خان بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔۔عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی عمران ریاض کی گھر واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں