اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق ’آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا۔ اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔اس کے بعد 54 دن کے اندر الیکشن پروگرام جاری کیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں