بجلی صارفین کی جیبوں پر 33 ارب کا ایک اور ڈاکہ، 27 ستمبر کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی ہے، نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔۔۔۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔۔۔۔۔درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔۔۔درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close