لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری کو گزشتہ روز لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم اڈیالہ جیل کے لیے لے کر نکلی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پرویز الٰہی اس وقت اڈیالہ جیل میں نہیں ہیں۔۔۔۔ لاہور کی عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کے تقرر اور بھرتیوں کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔۔۔۔۔
پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل لیکر جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم پرویز الٰہی کو پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم موٹروے سے واپس لاہور لے آئی۔۔۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی اس وقت کیمپ جیل لاہور میں بند ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں