خبردار ہوشیار، بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (پی این آئی) حکومت نے بجلی نادہندگان سے واجبات وصولی کیلئے جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے سب سے پہلے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو )کی طرف سے 31 بڑے ڈیفالٹرز کی فہرست موصول ہوئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ ریجن میں جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مزید 73 بجلی چور پکڑلیے اور 34 لاکھ 50 ہزار کے قریب جرمانے عائد کیا ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ مزید 512 نادہندگان کے کنکشنز منقطع ہیں۔

بجلی نادہندگان کے خلاف اب تک 5کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔۔۔۔ حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے اب تک 96کروڑو 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی جن میں لگ بھگ 3 کروڑ کے جرمانے شامل ہیں جب کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے مزید 300 کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close