چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ پہنچتے ہی پہلا انکار

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داری سنبھالتے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا۔۔۔آج صبح چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔۔۔اس موقع پرچیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا،

اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close