اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فرح گوگی اور ان شوہر احسن جمیل گوجر سمیت سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی،
یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی، نیب نے ان دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں