سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے بھی شیخ رشید کی گرفتار کی تصدیق کردی،کہتے ہیں شیخ رشید کو ان کے گھر سے پولیس اور سادہ لباس میں آنے والے افراد گرفتار کرکے لے کر گئے،شیخ رشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close