نواز شریف کو پاکستان واپسی پر جیل جانا ہو گا، پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ن کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا اور انہیں جیل جانا ہو گا۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی جو پی ڈی ایم حکومت میں ن لیگ کی حلیف رہی ہے واضح کر رہی ہے کہ آئندہ ماہ جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پیپلزپارٹی ان کا استقبال کرنے کے لئےمو جود نہیں ہو گی بلکہ ان پر سیاسی وار اور مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہو گی۔۔۔۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور وہ اس کے لیے ن لیگ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close