گیس کی قیمتوں میں اضافے پچھلی تاریخ سے کرنے کا اعلان، وزیر توانائی نے غریب عوام کو بری خبر سنا دی

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ 3700روپے میں گیس درآمد کر کے 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔نگران وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھاکہ برسوں سے بجلی چوری ہورہی تھی مگر کوئی نہیں روک رہا تھا جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ کی نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کنٹرول کا فائدہ آئندہ 15 دنوں میں ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ 3700 روپے میں گیس درآمد کر کے 1100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، بجلی اور گیس کا گردشی قرض 5400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔وزیر توانائی نے کہا گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوں گی، غریب آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ دوسری جانب نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آئی ہے، اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ نہیں بڑھایا، اس اقدام سے بھی بہتری کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف حاصل کرلیں گے، ورلڈ بینک سے دو ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی میں شامل منصوبوں سے معاشی ترقی ہوگی۔نگران وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھاکہ حکومت نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، فیصلے ملنے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close