پیٹرول کی قیمت میں26روپےفی لیٹر کا اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟ رات گئے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے34پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

 

 

 

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close