کوئٹہ میں بم دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ کوئٹہ کے ریسکیو حکام کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔۔۔۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں