پشاور میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ

پشاور (پی این آئی) سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئےہیں۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پشاور شہر میںورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔۔۔پشاور میںریسکیو حکامکا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔اس حوالے سےلیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 5 زخمی لیڈی اسپتال لائےگئے،

زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔۔۔پشاور پولیس کے سی سی پی اواشفاق انور کا کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close