اسلام آباد(آئی این پی)سولہ ستمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر پندرہ روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل پانچ ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔عالمی مارکیٹیں میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو سولہ ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، فی لیٹر پندرہ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اٹھاسی ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر ترانوے ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستانی کرنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں یکم ستمبر کو خام تیل کی قیمت پچیس ہزار تین سو چوالیس روپے فی بیرل تھی جس میں ستائیس سو بیالیس روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قیمت اٹھائیس ہزار چھیاسی روپے فی بیرل ہوچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں