250 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت صحت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں نے 250 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے لیکن فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔۔۔۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ دواؤں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ ڈالنے کا بہانہ ہے۔۔۔۔

8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں۔۔۔۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق دواؤں کی قیمتوں میں اس سال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواؤں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں