دو ‘بڑوں’ کی ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نے ایوان صدر کی ہلچل سکون میں بدل دی،

اسلام آباد(پی این آئی) جمعہ کو دو اہم شخصیات کی ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نے ایوان صدر میں پھیلی ہلچل، سکون میں بدل دی ہے اور صدارتی چیمبر سے وہ ریکارڈ بھی ہٹا لیا گیا ہےجس میں بتایا گیا تھا کہ ماضی کے فیصلوں کی نظیریں موجود تھیں کہ صدر مملکت ہی الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرتے رہےہیں۔ نیو نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کے آئینی اختیار کواستعمال کرنے کے حق میں تھے۔

تاہم انہیں نگران وزیر قانون نے ملاقات کر کے یقین دلایا کہ انتخابات کے انعقاد میں ایک لمحے کی تاخیر بھی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن کو تمام ضرور ی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں ۔الیکشن کمشنر کی ہدایت پر صوبوں کی انتظامیہ کے سینئر افسروں کو تبدیل کیا جارہا ہے سیاسی تقرریاں ختم کی جارہی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ تیار ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ صدر علوی کے عہدہ صدارت کی میعاد 8 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے ،ایوان صدر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ صدر عہدہ صدارت کی میعاد مکمل کر کے گھر چلے جائیں گے کیونکہ آئین کے تحت نے صدر کے آنےتک موجودہ صدر برقرار رہ سکتے ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں