سائفر کیس، عمران خان کی گرفتاری پر امریکی ترجمان نے مؤقف دے دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔۔۔۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر کے معاملے پر تحقیقات کا کہا ہے؟ نائب ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ویدانت پٹیل نے جواب دیا کہ ہم کانگریس کے شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں۔۔۔۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔۔۔۔نائب ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ویدانت پٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close