چوہدری پرویز الٰہی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کیا جارہا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا، رہائی کے بعد وہ جیسے ہی پولیس لائنز سے کچھ دور گئے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشتگردی ڈویژن نے گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close