اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی معطل کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میںچوہدری پرویز الہٰی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔۔۔۔۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی صدر کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی 3 ماہ سے جیل میں ہیں، کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
عدالت کی ہدایت پر پرویز الہٰی کے وکیل نے تھری ایم پی او کا آرڈر پڑھا اور کہا کہ پرویز الہٰی نے 4 ماہ سے کوئی بیان نہیں دیا، اسلام آباد میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔۔۔۔وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، نیب کے مقدمے بھی لاہور ہائی کورٹ پرویز الہٰی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔۔۔۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی معطل کر کے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں