اسلام آباد (پی این آئی) انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے الیکشن کمیشن سے پاکستان میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔ ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی غیریقینی صورتحال ختم ہونی چاہیے، حلقہ بندیوں کو انتخابات کو مزید مؤخر کرنے کے لیے بطورِ بہانہ استعمال نہ کیا جائے۔۔۔۔اس حوالے سے جاری بیان میں انسانی حقوق کمیشن نے مزید کہا کہ انتہائی دائیں بازوکی سیاسی جماعتوں کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ بنانےکے لیے فرقہ ورانہ دھڑے بندیوں کو ہوا دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔
نگران حکومت عوامی احتجاج بھی دیکھے، مسائل کا نوٹس لے جن کی وجہ سے لوگ متحرک ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں