غریب کا کچومر نکل گیا، پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے بعد آج یکم ستمبر کو اوگرانے ایل پی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیاہے۔۔۔ اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی 38 روپے97 پیسےمہنگی ہوگئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 2 ہزار 833 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close