ایک اور بری خبر، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ دو چار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کردیں گے، 50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کر چکے ہیں۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ ملک میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔۔۔۔پیٹرول 14 روپے91 پیسے جبکہ ڈیزل 18روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے ہوگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close