مہنگائی کا ایک اور بم، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 300 روپے سے اوپر پہنچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو مزید عزاب میں مبتلا کر دیا ہے ۔۔۔۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 14 روپے 91 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 18 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔۔۔۔اس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔۔۔۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 290 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close