بجلی کے بلوں میں اضافہ، آج انجمن تاجران کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے بلوں میں اضافے پر آل پاکستان انجمن تاجران نے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے کمرشل بِلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے۔۔۔۔ تاجر برادری آج کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھے گی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔۔۔۔

مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی۔۔۔۔ نگران حکومت کے لیے پریشانی کا معاملہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف 2 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close