اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے اپنی تنخواہ میں بڑے اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔۔۔ صدر عارف علوی نے جولائی 2021 اور جولائی 2023 سے ڈبل اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔ صدر کی ماہانہ تنخواہ 8؍ لاکھ 46؍ ہزار 550؍ روپے ہے جس میں وہ اضافہ چاہتے ہیں جس کے تحت جولائی 2021ء سے ان کی تنخواہ 10؍ لاکھ 24؍ ہزار 325؍ روپے جب کہ جولائی 2023ء سے ان کی تنخواہ 12؍ لاکھ 29؍ ہزار 190؍ روپے ہو جائے گی۔۔۔۔۔
صدر عارف علوی نے اپنے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے کابینہ سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں صدارتی سیکریٹریٹ نے صدر کی تنخواہ، الائونس اور مراعات کے ترمیمی ایکٹ 2018ء کے چوتھے شیڈول میں ترمیم کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں