اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔۔۔۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے۔۔۔۔۔ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے گئے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں