تھل ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹریک بند کر دیا گیا، ریسکیو اہلکار اور ایمبولینس طلب کر لی گئیں

میانوالی (پی این آئی) میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب تھل ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔۔۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی۔۔۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اترجانے کے بعد ٹریک عارضی طور پر بند کردیا گیا، جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار، ایمبولینس اور امدادی کرین کو طلب کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close