اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں