اسلام آباد (پی ٹی آئی) ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے۔۔۔۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکم نامہ تحریر ہو رہا ہے۔۔۔۔ مختصر فیصلے میں عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔۔۔۔
تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پہلے ہی ایف آئی اے نے سائفر کیس میں گرفتاری ڈال رکھی ہے اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق عمران خان اب سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اس لیے ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں