اسلام آباد، ٹی چوک پر خوفناک حادثہ، بڑی ہلاکتیں ہو گئیں

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم ٹی چوک پر پرانے ٹول پلازہ کے قریب وین اور ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔ جاں بحق افراد میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 4 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close