اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی علمبردار ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گی لیکن جیل کے گیٹ کے باہر ااسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔ آج صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک اور مقدمے میں علی وزیر اور ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی تھی ۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔۔۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، ایمان نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے۔۔۔۔ اس کے جواب میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے وکلا نے عدالت نے ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیئے جس پر عدالت نے دونوں کی 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل ایمان مزاری کی تھانہ ترنول میں درج مقدے میں ضمانت ہوچکی ہے جس کے بعد اب ان کی رہائی ممکن ہوگئی تھی جب کہ علی وزیر نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں