کراچی میں پی ٹی آئی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج، کتنے گرفتار کر لیے گئے؟

کراچی (پی این آئی) شارع فیصل اور نیشنل ہائی وے سے پی ٹی آئی کی ریلی کےلیے جمع ہونے والے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل سے تحریک انصاف کے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔۔۔ جبکہ شاہ لطیف پولیس نے بھی پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی خواتین سمیت بڑی تعداد مزار قائد پہنچی، جبکہ پی ٹی آئی کی بائیک ریلی بھی شاہراہ قائدین پر پہنچی۔۔۔۔

پولیس نے شاہراہ قائدین پر نکالی جانیوالی ریلی پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close