واپڈا افسران کے لیے بجلی کے فری یونٹ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ، عمل کیسے ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک آفسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت پاور کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔

وزارت پاور کے مطابق 201 ملین کی بجلی چوری ہوتی ہے، آزاد کشمیر سے بل نہیں آتا، اے جے کے حکومت بل لیتی ہے وفاق کو نہیں دیتی، کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل ادا نہیں کرتے جبکہ 35 ملین صارفین 40 لاکھ ایر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close