سائفر کیس تحقیقات، شاہ محمود قریشی سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع کردی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا،جج ابوالحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اورسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 9روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمانڈ میں 3دن کی توسیع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close