توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت روک دی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرآنے تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق وقفہ کے بعد الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز دلائل کا آغاز کریں گے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم اپنے آرڈر میں بھی درخواستگزار کی جیل میں حالت کے بارے میں لکھیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اس وقت اٹارنی جنرل آفس سے کوئی موجود ہے ؟ اس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل آفس سے کوئی بھی کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ابھی چل رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ معاملے کو دیکھ رہی ہے، بہتر ہو گا پہلے ہائیکورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close