چیف الیکشن کمشنر کا صدر عارف علوی سے ملاقات سے انکار، الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد صدر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) چیف الیکشن کمشنر نے صدر کے خط کا جواب دے دیا،چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے ملاقات سے انکارکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ، صدرکے چیف الیکشن کمشنرکوخط کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر صدرعارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے، ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن صدرمملکت کوخط کا جواب دے گا ، ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط کاجواب دے دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر کاصدر کو لکھے گئے خط کے مطابق ملاقات کے کوئی خاطرخواہ نتائج نہیں ہوں گے،الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کے بعدانتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں